اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 7 رکنی فُل کورٹ بینچ 19 ستمبر کو کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سردار اعجاز اسحق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بینچ کا حصہ ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فُل کورٹ بنچ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں سے قبل پہلی سماعت کی تھی۔8 جولائی کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، خاتون اینکر غریدہ فاروقی، عمار سولنگی اور حسن ایوب کو نوٹس جاری کئے تھے۔۔
خاتون اینکرو صحافیوں کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر۔۔
Facebook Comments