maroof meezban 8 saal baad phir maa bangyin

خاتون اینکرنےمثالی مرد کی نشانیاں بتادیں۔۔۔

معروف اداکارہ، وی جے و ٹی وی شو ہوسٹ صنم جنگ نے خواتین کو مثالی مرد کی نشانیاں بتا دیں۔صنم جنگ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے لڑکیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ایک مثالی اور اچھے مرد کی چند نشانیاں بتائیں۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ ایک اچھا مرد وہ ہے جو آپکو خودمختار اور بااختیار بنائے، ناکہ خود پر انحصار کرنے پر مجبور کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مثالی مرد ہی اپنی بیوی کو آزادی دیتا ہے جیسے اسکا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا‘ بینک اکاﺅنٹ کھلوانا اور نوکری کی اجازت دینا، اگر مرد ایسا نہ کرے تو لڑکیاں سمجھ جائیں کہ وہ مرد صحیح انتخاب نہیں۔مذکورہ بیان پر جہاں چند سوشل میڈیا صارفین نے صنم کو پکی فیمنسٹ کے لقب سے نوازا تو کچھ اداکارہ کے خیالات سے اتفاق کرتے بھی نظر آئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں