khatoon anchor ke khilaaf muqadme darj ke liye darkhuast

خاتون اینکر نے معافی مانگ لی۔۔

معروف اینکر پرسن عائشہ احتشام نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کی لڑائی روک نہ پانے کی وضاحت پیش کردی ۔نجی نیوز چینل 24 سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ احتشام کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام یہ لگ رہا ہے کہ میں نے پلانٹڈ شو کیا ہے۔ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں یہ فکس میچ تھا خلیل الرحمان قمر اور عائشہ احتشا م میں۔ان کا کہنا تھاکہ جب آپ پلان کرکے نہیں جاتے تو پھر آپ کو وہ جھٹکا لگتا ہے جو اس لڑائی کے وقت مجھے لگا، میں بالکل توقع نہیں کررہی تھی کہ ایسا ہوگا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں نے کیا کرنا ہے۔عائشہ احتشام نے کہا کہ میں خلیل الرحمان قمر کو ایک دانشور کے طور پر لیکر بیٹھی تھی۔ انکے بہت سے فالورز ہیں، انکی فین فالونگ ہے ان کا ایک پوائنٹ آف ویو ہوتا ہے۔مجھے نہیں پتہ کہ کیوں ان دونوں کے درمیان اتنی زیادہ کڑواہٹ ہوئی ہے۔عائشہ احتشام نے دعوٰی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شٹ اپ کی آواز آئی، جو گالیاں انہوں نے دیں وہ میں سمجھ نہیں پائی کہ کہا کیا ہے۔اس موقع پر عائشہ احتشام نے معافی بھی مانگی اور خلیل الرحمان قمر کی مذمت بھی کی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں