imran khan jail mein raat bhar jaagte hein

خاتون اینکر نے جھوٹی خبر پھیلائی، ایم این اے۔۔

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے اس دعویٰ کی تردید کردی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چوہدری سالک نے جسٹس فائز عیسیٰ کو عمران خان کے خلاف کیس کے ثبوت دیے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہوں نے جسٹس فائز عیسیٰ کو واٹس ایپ میسج نہیں کیا، اینکر غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پر جھوٹی خبر پھیلائی ہے، اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ وہ قاضی فائز عیسیٰ کو جانتے تک نہیں، ان کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجنا تو دور کی بات ہے۔ ’غریدہ فاروقی اس خبر کے حقائق پیش کریں یا اس خبر کی تردید کریں ورنہ میں ہتک عزت کا کیس دائر کروں گا۔خیال رہے کہ غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز چوہدری سالک حسین نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو واٹس ایپ پر بتایا کہ ان کے حلقے کیلئے عمران خان نے فنڈز جاری کیے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں