معروف اینکر پرسن ابصا کومل نے جیو نیوز کو خیر آباد کہہ دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ جیو نیو ز کے ساتھ میرا سفر ختم ہو گیا ہے ، ٹاپ چینل جیو کے انتہائی پیشہ ور اور ٹیلنٹیڈ لوگوں کے ساتھ کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں جتنا اپنی جیو کی فیملی کو یاد کروں گی ،میں اتنا ہی اپنے نئے سفر کے لیے پرجوش ہوں ۔ابصا کومل جیو چھوڑ کر امریکہ جا رہی ہیں۔۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ابصا کومل کے جیوکے ساتھ سفر کے خاتمے پر شاعرانہ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔پپو کا کہنا ہے کہ ابصا کومل نے وائس آف امریکا جوائن کرلیا ہے۔۔
Facebook Comments