nida ke morning show meezbani ke khilaaf tha

خاتون اینکر نے فارمولہ ون دیکھ ہی لی۔۔

معروف اداکار یاسر نواز نے بالآخر اپنی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو فارمولا ون کار دکھا ہی دی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ندا اور یاسر بیرونِ ملک شاپنگ مال میں فارمولا ون ریسنگ کار دیکھ رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں یاسر نوازاپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ یہ ہوتی ہے فارمولا ون ریسنگ کار، ندا دیکھ لو۔ جس پر ندا کہتی ہیں کہ ہاں میں نے یہ کار اچھی طرح سے دیکھ لی ہے، ہاتھ بھی لگا کر چیک کر لیا ہے، اب آپ سب خوش ہو جائیں۔یاد رہے کہ ندا یاسر کی ایک 5 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ فارمولا ون ریسنگ کار سے متعلق کچھ نہیں جانتی تھیں اور نہ ہی انہوں نے اپنے شو پر آنے والے مہمانوں اور ان کے کام سے متعلق ریسرچ کی تھی۔اس لاعلمی پر ندا یاسر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں