khatoon anchor ko cosmetic surgery se dar lagne laga

خاتون اینکر کو کاسمیٹک سرجری سے ڈرلگنے لگا۔۔

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے۔اشنا شاہ نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں آئی مہمان اداکارہ صرحا اصغر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے انسومنیا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے گرد حلقے پڑے ہوئے ہیں تو مجھے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ فلرز لگوانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔اُنہوں نے بتایا کہ میں نے پہلی بار جب فلرز لگوائے ان سے میرا چہرہ بہتر ہو گیا اور وہ فلرز دو تین مہینے تک رہے لیکن اس کے بعد میں ایک سیلون گئی وہاں موجود بیوٹیشن نے مجھ سے کہا کہ فلرز تو میں بھی لگا دیتی ہوں تو میں نے اس سے فلرز لگوا لیے اور اس کے بعد میری آنکھیں بہت بری طرح سوج گئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ آنکھیں سوجنے کے بعد مجھے فلرز نکلوانے پڑے اور میری آنکھوں کے گرد اب نشانات پڑ گئے ہیں جو کبھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ اس خوفناک تجربے کے بعد میں کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈرتی ہوں اور میں کبھی کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری  نہیں کرواؤں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک اور میک اپ سرجریز یا پروسیجر کروانا ہر کسی کی اپنی ذاتی پسند ہے لیکن ان کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آچکا ہے۔اشنا شاہ کے مطابق چوں کہ وہ انتہائی کم نیند کرتی ہیں، وہ صرف دو یا ایک گھنٹے کے لیے سوتی ہیں، جس وجہ سے ان کے چہرے پر کالے داغ بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آنکھوں کے نیچے گالوں پر انہیں سیاہ داغ ہوتے ہیں، جس کے لیے وہ فلرز کرواتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بار انہوں نے دوبارہ فلرز کروانے کا ارادہ کیا تو ایک سیلون والوں نے انہیں پیش کش کی کہ وہ ان کے فلرز کر دیتے ہیں، وہ فلرز بھی کرتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے سیلون والوں کی بات مان کر ان سے پروسیجر کروایا، جنہوں نے کچھ دوسری چیزوں کو ملاکر ان کے فلرز کیے، جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ غلط فلرز کروانے کی وجہ سے ان کی دونوں آنکھیں سوج گئیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے مساج کرکے آنکھوں کی سوجن کم کرنے کے بعد فلرز کا مادہ نکلوالیا۔اداکارہ کے مطابق سیلون والوں کو فلرز کرنے نہیں آتے تھے، انہوں نے غلط فلرز کیے، جس وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروسیجر کے بعد ان کے چہرے کے داغ مزید بڑھ گئے اور اب ان کی آنکھوں کے نیچے گالوں پر انتہائی گہرے سیاہ داغ ہیں لیکن اب وہ کبھی فلرز نہیں کروائیں گی۔اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے کبھی کاسمیٹکس اور میک اپ پروسیجرز سے متعلق بات نہیں کی لیکن وہ پہلی بار بتا رہی ہیں کہ ان کا فلرز کروانے کا تجربہ خراب رہا اور ان کی مشکلات بڑھ گئیں، اب وہ زندگی بھر ایسا پروسیجر نہیں کروائیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں