خاتون اینکر کو عجیب و غریب سوال کا سامنا۔۔؟؟

اینکر پرسن ماریہ میمن کو سیرین ایئر کے عملے کی جانب سے عجیب و غریب سوال کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا اور انہوں نے ٹوئٹر پر ساری بھڑاس نکال دی۔ماریہ میمن نے ٹوئٹر پر سیرین ایئر کو مخاطب کرکے سوال پوچھا کہ کیا خواتین مسافروں کیلئے نئے ایس او پیز لاگو کیے گئے ہیں کیونکہ ان سے شادی شدہ ہونے کے بارے میں سوال پوچھا جاتا ہے۔ ماریہ میمن نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کے آگے کھڑے تھے لیکن ان سے ان کے شادی شدہ ہونے کے بارے میں سوال نہیں پوچھا گیا ۔خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ کسی خاتون کے شادی شدہ ہونے یا نہ ہونے کا اس کے سفر کرنے سے کیا لینا دینا ہے؟بعض ٹوئٹر صارفین نے بتایا کہ ایئر لائنز کی جانب سے خاتون سے شادی شدہ ہونے کے حوالے سے اس لیے پوچھا جاتا ہے تاکہ اس کے حاملہ ہونے کے بارے میں تسلی کی جاسکے، کیونکہ اگر کوئی حاملہ خاتون سفر کر رہی ہوتی ہے تو ایئر لائن انتظامیہ کو اس کیلئے خصوصی انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔۔ماریہ میمن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ایئر لائن والے یہ جاننا بھی چاہتے ہیں کہ کوئی خاتون حاملہ ہے یا نہیں تو انہیں اس کیلئے بہتر طریقہ اپنانا چاہیے۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website22
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں