نجی ٹی وی کی اینکر و معروف پاکستانی اداکارہ صوفیا مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کیلئے اعلیٰ حکام اور بیرون ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے ، سابقہ شوہر نے میری بچیوں کے نام اور عمریں تبدیل کی جبکہ دونوں جڑواں بچیوں کو صدف ناز اور زبیر احمد کی بیٹیاں ظاہر کر کے ملک سے باہر سمگل کیا گیا ، بچیوں پر عمر فاروق ظہور بے جا ظلم کرتا ہے ، کیا کوئی باپ اپنی ہی بیٹیوںکو جوتوں سے مارتا ہے ، صوفیا مرزا کا مطالبہ ہے کہ میری بیٹیاں مجھے واپس دلائی جائیں۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوںنے کہا کہ میری شادی عمرفاروق ظہور سے 2006 میں ہوئی تھی ، کچھ عرصے بعد میرے علم میں یہ بات آئی کہ میرے شوہر بیرون ممالک میں فراڈ کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، اس کے علاوہ عمر فاروق نے مجھ پر کئی بار تشدد کیا ، دبئی میں مجھے قتل کرنے کی کوشش بھی کی جس پر میں نے تنگ آ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا ، عمر فاروق سے علیحدگی کے بعد عدلیہ کی جانب سے بچیاں میرے حوالے کی گئیں، 2009 میں ملاقات کے بہانے عمر فاروق ظہور نے دونوں بچیوں کو غیر قانونی طور پر اغواءکر لیا ، جس پر ہم نے بچیوں کو پاکستان میں تلاش کیا ، ہمیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ بچیاں پاکستان میں ہیں بھی یا نہیں ، صوفیا مرزا نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ریاست مدینہ میں ایک ماں اپنی بچیوں کیلئے تڑپ رہی ہے ان کی بچیاں بازیاب کروا کے ان کے حوالے کی جائیں ، انہوں نے چیف آف آرمی سٹا ف، چیف جسٹس اور دبئی سفارتی حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی بچیوں کو بازیاب کروانے میں انکی مدد کریں ۔
خاتون اینکر کی وزیراعظم سے اپیل۔۔۔
Facebook Comments