معروف خاتون اینکر کی نازیبا وڈیو لیک معاملے میں لاہور کے ایک نیوزچینل کی خاتون رپورٹر کو جیل ہوگئی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون رپورٹر نے کچھ عرصہ قبل ایک لیک شدہ نازیبا وڈیو کے حوالے سے ایک یوٹیوبرکو انٹرویو میں کچھ ریمارکس پاس کئے تھے جس پر خاتون رپورٹر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دی گئی۔۔ خاتون رپورٹر کو سائبر کرائم سیل نے نوٹس دے کر بلایا تو پہلی پیشی پر وہ پیش نہیں ہوئیں۔۔ بتایاجارہا ہے کہ وہ ان دنوں لاہور سے باہر اپنے آبائی گھر گئی ہوئی تھی۔۔پپو کے مطابق جب اسے ایف آئی اے سائبر کرائم کا دوسرا نوٹس ملا تو اس نے اپنے بیوروچیف کو بتایا، بیوروچیف نے اسے مشورہ دیا کہ آپ اسلام آباد جائیں ہم دیکھ لیں گے۔۔خاتون رپورٹر جب اسلام آباد پہنچی تو سائبر کرائم نے اسے گرفتار کرلیا ، بیوروچیف نےلاہور سے بہت کوششیں کہ کسی طرح اپنی خاتون رپورٹر کو رہا کرالیں لیکن وہ اس میں ناکام رہے اور خاتون رپورٹر کو جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون رپورٹر ضمانت پر رہا ہوگئی ہیں اور دوبارہ چینل جوائن کرلیا ہے دوسری طرف خاتون اینکر جن کی مبینہ نازیبا وڈیو لیک کا الزام عائد کیا گیا ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، جھوٹوں کو گھر تک پہنچانا ہے۔۔ خاتون رپورٹر نےاپنی ایک وڈیو میں خاتون اینکر سے معافی بھی مانگی ہے۔