لاہور کی مقامی عدالت نے ٹی وی میزبان عائشہ ثنا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے جاری کیے ہیں۔ خاتون میزبان کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ عائشہ ثنا 30 دن کی حتمی مہلت کے باوجود بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کی گرفتاری تک وارنٹ موثر رہیں گے۔ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اپنے رجسٹر میں وارنٹ گرفتاری کا اندراج کرے۔خیال رہے کہ عائشہ ثنا پر یوسف بیگ مرزا کے خاندان کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی اے نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں کیس کا چالان پیش کر رکھا ہے۔

Facebook Comments