sahafion par firing ki muzammat karte hein

خاتون اینکر کی بلاول بھٹو پر تنقید

سینئر صحافی اور تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ کابینہ ملکی معاملات کو چلانے میں ناکام ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے,وزیر اعظم کی کشمیر کے حوالے سے اچھی تقریر تھی اور انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی،موجوہ ملکی صورتحال کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کامیاب ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو بھی بہت اچھے رہے تاہم القاعدہ اور فوج کے حوالے سے عمران خان کی طرف سے کی گئی بات پر کوئی شور نہیں مچالیکن اگر یہی بات کوئی اور سیاسی سربراہ کہتا تو اب تک غدار قرار دیا جا چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بھی وزیر اعظم کی کشمیر کے حوالے سے اچھی تقریر تھی اور انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی،بلاول بھٹو کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا کہ سیلیکٹڈ میڈیا نے تالیاں بجائیں، میڈیا کا جو کام تھا اس نے وہی کیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں