ghar chalane keliye makeup surgery clinic khola hai

خاتون اینکرکی 4 سال بعد ڈرامے میں واپسی۔۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خان‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کی 4 سال بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔ایک نجی خبررساں ادارے کے مطابق شائستہ لودھی کی ٹیم کے ایک رکن نے اُن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شائستہ لودھی بہت جلد اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔اداکارہ کی ٹیم کے رکن نے بتایا کہ شائستہ لودھی اداکارہ مرینا خان کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’پردیس‘ میں نظر آئیں گی جس میں وہ ایک شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کریں گی۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گِرد گھومے گی جس میں شوہر کام کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوگا جبکہ اُس کی بیوی پاکستان میں رہ رہی ہوں گی۔شائستہ لودھی کی ٹیم کے رکن کے مطابق ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ دوریاں ازدواجی زندگی پر کئی اثرات مرتب کرتی ہیں۔اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، شرمین علی، سرمد کھوسٹ،  گوہر رشید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں