khatoon anchor ke yunaan dakhlay par pabandi

خاتون اینکر کے یونان داخلے پر پابندی۔۔

یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں داخلے پر پانچ سال کی پابندی لگا دی جبکہ انہیں 20دن میں یونان چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، سفارتی ذرائع کے مطابق مونا خان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں ڈال دیا گیا ہے،یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر پورے شیجن ممالک پر پابندی لگ جائے گی،پاکستان سے وہ یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک میں جاسکتی ہے۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی اینکر پاکستان سے یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک جاسکتی ہیں، ان کا نام گرفتاری سے 24 گھنٹے قبل نیشنل سیکیورٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔یونانی انتظامیہ نے نام شامل کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا، یونان میں مقامی طور پر پاکستانی ایتھلیٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی اینکر کی ذات، ہرچم لہرانے اور گرفتاری پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے چند روز پاکستانی صحافی مونا کو یونان میں حراست میں لیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، وہ ہائیکنگ کیلیے گریس گئیں تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں