bohot choti umar mein love marriage ki thi

خاتون اینکرکے شوہر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ۔۔۔

اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔۔دریں اثنا۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون اینکر پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں ، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں۔۔اینکر پرسن عائشہ  جہانزیب نے  تھانہ سرور روڈ میں شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس نے ملزم حارث علی کوگرفتار کر کے2 دن کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ، عائشہ جہانزیب کی جانب سے درج کرائی ایف آئی آر میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے گالم گلوچ کی،مجھے اور بچوں ک تشدد کا نشانہ بنایا ، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ، شوہر  تشدد کے بعد  جان سے  مار دینے کی نیت سے پسٹل لہراتا رہا۔خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ اس کا اپنے شوہر حارث سے جھگڑا ہو گیا تھا جس پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔عائشہ نے طبی معائنے کے بعد شوہر حارث کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں