مقامی شہری نے ماروی سرمد اور اینکر عائشہ احتشام کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے 14مارچ تک ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سے کمنٹس طلب کرلیے۔مقامی شہری وقاص شاکر نے اپنے وکیل شاکر سکھانی ایڈوکیٹ کے توسط سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 4مارچ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماروی سرمد نے اسلامی تعلیمات کیخلاف ریمارکس دئیے،شہری کا موقف تھا کہ ماروی سرمد کے ریمارکس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جبکہ پروگرام اینکر عائشہ احتشام کی سرپرستی میں چل رہا تھا اس لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ماروی سرمد اور اینکر عائشہ احتشام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
Facebook Comments