تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خاتون اینکر غریدہ فاروقی سے متعلق بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے خاتون اینکر غریدہ فاروقی کے متعلق غیر اخلاقی الفاظ قابل مذمت ہیں ، اس سے قبل وہ خاتون جج زیبا چوہدری کے بارے میں بھی دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرچکے ہیں۔
Facebook Comments