shadi waqt par ho to behtar hai

خاتون اینکر کا روحانی پاکیزگی کیلئے سوشل میڈیا سے بریک۔۔

اداکارہ ومیزبان انوشے اشرف نے رمضان کے آغاز سے قبل روحانی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے اشرف نے پوسٹ کرتے ہوئےلکھا کہ میں  رمضان کے بابرکت  مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لیے وقفہ لے رہی ہوں۔ میں رمضان کا آغاز کھلے دماغ سےکرنا چاہتی ہوں  تاکہ  اس کی  برکات اور نیکیاں حاصل کرسکوں”۔ انہوں نے بتایا کہ” میں اس  ہفتے پہاڑوں پر جاؤں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے”۔انوشے نے کہا کہ” وہ  اس دوران اپنی سوشل میڈیا فیملی کو یاد کریں گی”۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں