لاہور شہر میں ہونے والی ریکارڈ بارش میں شوبز کی معروف اداکارہ اور میزبان ہ نادیہ جمیل کے گھر کا بیرونی حصہ بھی ڈوب گیا۔اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے گھر کی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں ان کے گھر کا بیرونی حصہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری 76 سالہ والدہ گھر میں پھنسی ہیں جو دل کی مریضہ ہیں، اب نہ میں اندر جا سکتی ہوں اور نہ وہ باہر آسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ سیوریج کا پانی ہے کیونکہ ان کا گھر نالے سے دور ہے، اگر مزید ایک گھنٹہ بارش جاری رہی تو سارا پانی گھر میں چلا جائے گا۔انہوں نے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،ڈپٹی کمشنر لاہور اور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ براہ کرم اس شہر اور اس کے شہریوں کے لیے کچھ ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں؟
Facebook Comments