معروف صحافی اور اینکرپرسن نسیم زہرا نے ایک اور اینکر ڈاکٹر معید پیرزادہ کے خلاف امریکا کی عدالت میں ہتک عزت کیس کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ایک سابق ریٹائرڈ میجر حیدرمہدی کے ساتھ تئیس اپریل کو یوٹیوب کے ایک ویلاگ میں نسیم زہرا پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے حامد میر کے ساتھ مل کر باجوہ پر کشمیر کے سودے کا الزام لگایا تھا، اس حوالے سے ڈاکٹر معید پیرزادہ نے مزید کئی باتیں بھی کیں، جس پر نسیم زہرا نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے وکلا کو معید پیرزادہ کے خلاف ہتک عزت کیس کیلئے کہہ دیا ہے۔ جس پر ڈاکٹر معید پیرزادہ نے جوابی ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ اس کیس کا انتظار کریں گے، جب کہ جلد وہ نسیم زہرا کے حوالے سے مزید حقائق بھی سامنے لائیں گے۔
Facebook Comments