khatoon anchor habs be ja mein khatoon mna zimma daar karaar

خاتون اینکرحبس بے جا میں، خاتون ایم این اے ذمہ دار قرار۔۔

سچ ٹی وی کی خاتون اینکر کو حکومت سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے نے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور ریکارڈڈ انٹرویو ڈیلیٹ کرنے کےلئے دباؤ ڈالتی رہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق سچ ٹی وی کو حال ہی میں جوائن کرنے والی خاتون اینکر بتول راجپوت جمعہ کےروز انٹرویو کیلئے باقاعدہ ٹائم لے کر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم این اے شوذب کنول کی رہائش گاہ گئیں۔۔ بتول راجپوت کا کہنا ہے کہ پورا انٹرویو بڑے آرام اور سکون سے ہوگیا، جب بتول راجپوت نے خاتون ایم این اے سے آخری سوال یہ کیا کہ۔۔ آپ ہراسمنٹ کی بات کرتی ہیں  اور اس کے شدید خلاف ہیں تو کیا آپ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے خواتین صحافیوں کی ٹرولنگ اور انہیں ہراساں کئے جانے کی بھی مذمت کریں گی۔۔ اس سوال کے جواب میں خاتون ایم این اے آگ بگولہ ہوگئیں اور انہوں نے غصے سے دھاڑنا شروع کردیا، خاتون اینکر کو ٹیم سمیت حبس بے جا میں رکھا گیا، اس دوران کسی نہ کسی طرح سے ٹیم تو نکل گئی ، لیکن محترمہ مسلسل انٹرویو ڈیلیٹ کرنے اور اسے آن ائر نہ کرنے پر زور دیتی رہیں۔۔ حالانکہ ایک روز قبل ہی یہی خاتون ایم این اے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے سامنے آنسو بہا رہی تھیں اور عدالت عالیہ کو بتارہی تھیں کہ کس طرح انہیں ہراساں کیا جاتا رہا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں