maroof meezban 8 saal baad phir maa bangyin

خاتون اینکر نے اپنا پرفیوم برانڈ متعارف کرادیا۔۔

ملکی و غیر ملکی شوبز،سپورٹس و دیگر معروف شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  اداکارہ اور ٹی وی شو ہوسٹ صنم جنگ نے بھی اپنا برانڈ متعارف کرادیا،اداکارہ صنم جنگ نے مختلف و منفرد پرفیومز کا برانڈ اپنے نام سے لانچ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےاداکارہ صنم جنگ نے اپنا برانڈ متعارف کرنے کے تجربے سے متعلق بتاتے ہوئےکہا کہ ماضی میں مجھے کاروبار کی بہت سی پیشکش ہوئی تھیں میں ہمیشہ سے اپنے طور پر کچھ کرنا چاہتی تھی،یہ برانڈ یہ ایک بااختیار عورت کےلئے خوبصورتی پیدا کرنے کے میرے وژن سے ہم آہنگ ہے،بچپن میں والدہ کی ڈریسنگ ٹیبل پر موجود پرفیومز انہیں اپنے طرف متوجہ کرتے تھے۔صنم جنگ نے مسٹک فال، ہیوینلی ڈیوائن اور فار ایور کرش کے نام سے 3 پرفیومز متعارف کروائے ہیں۔صنم جنگ کے برانڈ کے ان پرفیومز کی قیمت 4 ہزار روپے ہیں اور یہ فریگرنس لائن صرف پاکستان میں دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ پرفیومز پر لوگوں کا ردعمل بہت اچھا رہا، یہ تجربہ میرے لیے بہت پرجوش ہے اور لوگ میری کوششوں کو سراہارہے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں