khasoosi dinner ke badlaya program ki meezbaani thukradi

خصوصی ڈنر کے بدلے پروگرام کی میزبانی ٹھکرادی، اینکر و ااداکارہ۔۔

ماڈل و اداکارہ اور میزبان  نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد کام حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انڈسٹری میں پہلے ہی اپنی پہچان حاصل کرنے کے باوجود انھیں بھی کئی مواقع پر اس طرح کے حالات کا سامنا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہیں ایک پروگرام کی میزبانی کی پیشکش کی گئی اور ان سے ایک ’’خصوصی ڈنر‘‘ کی بھی توقع کی جارہی تھی۔ انہوں نے واضح طور پر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کام پر نہیں گئیں۔نادیہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی حدود کے بارے میں بہت واضح رہی ہیں۔ لیکن شوبز میں کام حاصل کرنے کے خواہشمند لڑکے اور لڑکیاں بااثر افراد کی ناجائز خواہشات بھی پوری کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایسی خواتین کو جانتی ہیں جنہوں نے ایسے کام کیے ہیں۔ وہ ان سے کچھ نہیں کہتیں کیونکہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور ان لوگوں کے اعمال کا اُن کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نادیہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ لوگ بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں اور شادی شدہ لوگوں پر دوسروں کو اتنی آسانی سے شک بھی نہیں ہوتا۔ نادیہ حسین نے اعتراف کیا ہے کہ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری میں ہمیشہ سے ہی ’کچھ لو، کچھ دو‘ کا ماحول رہا ہے، جنہیں کام دیا جاتا ہے، ان سے کچھ لیا بھی جاتا رہا ہے۔ان کے مطابق جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی تھی، اس وقت بھی ’کچھ لو، کچھ دو‘ کا ماحول ہوتا تھا لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ مذکورہ ماحول زیادہ ہوگیا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی ماضی میں ’کچھ لو، کچھ دو‘ کی پیش کش ہوتی رہی ہیں، انہیں متعدد پروگرامات میں اچھے بجٹ کے ساتھ آنے کی پیش کش کی گئی لیکن ساتھ میں ایک خاص ’ڈنر‘ کا کہا جاتا، جس پر وہ انکار کردیتی تھیں۔نادیہ حسین نے انکشاف کیا کہ محض دو یا ڈھائی سال قبل بھی انہیں اس طرح کی پیش کش ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں کچھ عرصہ قبل انہیں بھوربن میں تین دن کی کانفرنس کی میزبانی کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے اپنی مرضی کے پیسے بتائے، جس پر منتظمین رضامند ہوگئے۔ماڈل و اداکارہ کے مطابق جب پورے معاملات طے ہوگئے تو انہیں کہا گیا کہ انہیں ایک خاص ڈنر بھی کرنا ہوگا، جس پر انہوں نے خاموشی اختیار کرلی اور کانفرنس میں نہیں گئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں