سنونیوز میں کھانا کھلانے کے لئے تنخواہوں میں کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پی آئی اے خریدنے کے دعویداروں نے 50ہزار سے اوپر کے ملازمین کے کھانا کھانے پر چارجز لگادیے جو کہ ایک لاکھ سیلری تک 3ہزار اور لاکھ سے اوپر پینتالیس سو جب کہ دو لاکھ سے زائد سیلری والوں سے کھانے کی مد میں چھ ہزار روپے لینا کا نوٹی فیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے دفتر کا کھانا کھانے سے انکار کردیا۔ اب کچھ لوگوں کو لسٹ دیکھ کر کھانا دیا جاتا ۔پپو کا کہنا ہے لاہور میں اپنا ہیڈآفس رکھنے والے دیگر کچھ چینلز جس میں نائنٹی ٹو نیوز، ٹوئنٹی فور، سٹی فورٹی ٹو وغیرہ شامل ہیں اپنے ورکرز کو کھانا دیتے ہیں لیکن وہاں سیلری میں سے کٹوتی نہیں کی جاتی۔دوسری جانب حال ہی میں لانچ ہونے والا ڈیجیٹل گروپ نکتہ اپنے ورکرز کو لنچ کی سہولت تو نہیں دیتا لیکن لنچ کی مد میں ایک بڑی رقم انہیں سیلری کے ساتھ لازمی دیتا ہے۔۔