aslah case | Ainda Samaat par mulzimaan talb

خان تو گیا،فیصلہ ہوگیا، محسن بیگ کا انکشاف۔۔

معروف صحافی محسن بیگ نے کہا ہے کہ خان  تو گیا، فیصلہ ہو گیا ہے کہ اب کوئی بھی واپس نہیں آئے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے  ہوئے محسن بیگ کا کہناتھا کہ عمران خان آپ کھیلے پہلے بھی نہیں تھے،آپ کو کھلایا گیا تھا اورآپ اب بھی نہیں کھیل سکیں گے ، پی ٹی آئی حکومت کاجانا اب واضح ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان وہی ہے جو لوگوں کو ساتھ جوڑ کر رکھے،وہ دوسری پارٹیوں کے ساتھ ایسا رویہ رکھے کہ وہ ان کے ساتھ جڑ جائیں لیکن آپ بتائیں عمران خان نے کیاکیا ہے ؟انہوں نے تو پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر ارکان اور اپوزیشن کے ساتھ گالم گلوچ کی ہے، سیاست میں اگر آپ کسی کو نکالنے کے لیے گالم گلوچ یہ ان پر الزام لگاتے ہیں تو ایسا کرنے سے آپ لوگوں کا اعتماد کھو دیتے ہیں۔محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وہ ورکرز جنہوں نے آپ کےلیے دھرنا دیا ہے،ماریں کھائیں ہیں ان کا کیا بنایا ہے آپ نے؟ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بات چیت جاری ہے،فیصلہ ہو چکا ہے کہ اب کوئی واپس نہیں آئے گا،الفاظ اپنی قیمت خود ادا کرتے ہیں،اور آپ اب گالیوں اور الزام ترشی کی قیمت ادا کرو گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں