سینئر صحافی انصار عباسی نے روزنامہ جنگ میں اپنے تازہ کالم بعنوان خان کا نیا بیانیہ میں انکشاف کیا ہے کہ کچھ اشارے مل رہے ہیں کہ شاید عمران خان کو وہ بات سمجھ میں آنا شروع ہو گئی ہے، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف اور فوج کے درمیان لڑائی کے تاثر کو ختم کیا جائے اور ایسے تمام افراد کو پارٹی اور پارٹی کے سوشل میڈیا سے نکال باہر کیا جائے جو فوج کو بدنام کر رہے ہیں یا ایسے کسی عمل میں شریک ہیں۔اب تحریک انصاف کے جلسوں جلوسوں میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاک فوج زندہ باد کے اپنے نئے بیانیہ پر کھڑے رہیں گے۔ انصار عباسی نے بلاگ میں مزید لکھا کہ حال ہی میں صوبہ خیبر پختون خوامیں تحریک انصاف نے چند ایک جلسے کیے جن سے پارٹی کے نئے سینئر نائب صدر شیرا فضل خان مروت نے خطاب کیا۔ ان جلسوں میں پاک’’ فوج زندہ باد‘‘ اور ’’شہدا ءپاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرہ لگوائے گئے۔اس پر میری شیر افضل مروت صاحب سے بات ہوئی تو اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اُن کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف اور فوج کے درمیان لڑائی کے تاثر کو ختم کیا جائے اور ایسے تمام افراد کو پارٹی اور پارٹی کے سوشل میڈیا سے نکال باہر کیا جائے جو فوج کو بدنام کر رہے ہیں یا ایسے کسی عمل میں شریک ہیں۔ مروت صاحب کا کہنا تھا کہ” عمران خان کا کہنا ہےکہ فوج پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے لازم ہے اور فوج کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں جن کے ساتھ تحریک انصاف اور عمران خان ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ اب تحریک انصاف کے جلسوں جلوسوں میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجیں گے۔ بلاگ کے آخر میں انصار عباسی نے لکھا کہ اس نئے بیانیہ کا مقصد کیا ہے اس بارے میں مجھے معلوم نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کوشش ہو کہ اس سے آئندہ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے کے لیے کچھ بہتر اسپیس مل جائے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عمران خان واقعی اپنے کیے پر پچھتا رہے ہوں۔
خان کا بیانیہ تبدیل ہوگیا، انصار عباسی کا دعویٰ۔۔
Facebook Comments