amna urooj gang ko maaf nahi karunga

خلیل الرحمان قمر اور دوسری شادی۔۔؟؟؟

مقبول ترین آن ائر ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر کی ان کی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی ہیروئن ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں زیرگردش رہیں جس کی خلیل الرحمان قمر پہلے ہی تردید کرچکے ہیں اور اب اداکارہ ایشل فیاض نے بھی دو ٹوک موقف دیدیا، انہوں نے کہا کہ خلیل صاحب اور میرا راشتہ صرف ایک ایکٹر اورڈائریکٹر کا تھا، اس سے زیادہ کچھ نہیں، کوئی حق نہیں رکھتا کہ کسی کے بارے میں بھی سچ جانے بغیر ایسی خبریں شائع کردیں، جب بھی شادی ہوئی سب سے پہلے آپ کو پتہ چلے گا، ابھی تک تو میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر کا انٹرویو کیا تھا جس کے دوران ان کی فیملی سے بھی بات چیت ہوئی۔دوران پروگرام کھانے کی میز پر اہلیہ روبی نازکا کہنا تھا کہ عورتیں بہت تنگ کرتی ہیں ، یہ ہر وقت فون پر مصروف رہتے ہیں اور کچھ خلیل صاحب بھی دل پھینک ہیں، پہلے میں روکتی تھی لیکن اب نہیں روکتی۔ بندہ اس فیلڈ میں ہواور رومانس نہ چلے؟ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں، جب میں نے ان سے شادی کی تو یہ طالبعلم تھے۔ یہ میرے کزن ہیں اور ہماری 1985 میں لو میرج ہوئی تھی۔ یہ بہت ہی اچھے شوہر ہیں جنہوں نے آج تک میری کوئی فرمائش رد نہیں کی۔سہیل وڑائچ نے خلیل الرحمان کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا تو اہلیہ نے جواب دیا کہ 24 گھنٹے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں، ایک دو گھنٹے کیلئے باہر جاتے ہیں ، جس پر خلیل الرحمان قمر کی بیٹی نے کہا کہ امی آپ کور (معاملہ سنبھالنا ) کیوں کر رہی ہیں تو روبی ناز نے جواب دیا کہ میں کور نہیں کر رہی۔ خلیل الرحمان نے لقمہ دیا کہ پروگرام کے بعد میں آپ کے ہاتھ چوم لوں گا۔اس انٹرویو کے بعد ان افواہوں نے زور پکڑ لیا کہ خلیل الرحمٰن نے اپنی فلم ’’ کاف کنگنا‘‘ کی ہیروئن اداکارہ ایشل فیاض سے دوسری شادی کر رکھی ہے۔

خلیل الرحمٰن نے یہ خبر شائع کرنے والی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نہایت شرمندگی کی بات ہے کہ لوگ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرکے اس کی شخصیت کو منفی اندازمیں پیش کریں۔خلیل الرحمان قمر نے واضح کیا کہ میرے اور ایشل کے درمیان کبھی ایسا کوئی تعلق نہیں رہا، ہم پروفیشنل طریقے سے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔دوسری جانب ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ دھنک پر اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ ایشل فیاض نے بھی اس خبر کی پروزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، یہ ایک جعلی خبر ہے۔ میری کسی کے ساتھ شادی نہیں ہوئی ۔ خیل صاحب اور میرا راشتہ صرف ایک ایکٹر اورڈائریکٹر کا تھا، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ جس نے بھی خبر پھیلائی اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے بارے میں بھی سچ جانے بغیر ایسی خبریں شائع کردیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ میں فلمیں اور ڈرامے کر رہی ہوں اور فی الحال پوری توجہ اپنے کیرئیر پرہے۔ جب بھی شادی ہوئی سب سے پہلے آپ کو پتہ چلے گا۔ ابھی تک تو میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ایشل فیاض نے اس حوالے سے انسٹا اسٹوریز میں بھی تردید کی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں