khalil qamar ke kuch dramay bhaarti filmo ki copy hen

خلیل قمر کے کچھ ڈرامے بھارتی فلموں کی کاپی ہیں، اداکارہ ریشم۔۔

ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک محفل میں سلام کرنے پر معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے ان سے بدتمیزی کی اور اونچی آواز میں انہیں کہا کہ دور ہوجاؤ مجھ سے، میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتا۔ریشم نے حال ہی میں ’سنو نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں بھی وہ خلیل الرحمٰن قمر کی مداح ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہیں۔ان کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر میں تکبر اور غرور ہے، وہ اونچی آواز میں بدتمیزی سے بات کرنے کے عادی ہیں۔ ریشم نے کہا کہ ابھی انہوں نے خلیل الرحمٰن کے کچھ ڈرامے دیکھے جو کہ ہوبہو بھارتی ڈراموں اور فلموں کی کاپی تھے۔ان کے مطابق خدا جب کسی کو نوازتا ہے تو اسے اپنی حیثیت نہیں بھولنی چاہیے اور خدا جس کو نوازتا ہے، اس سے چھین بھی سکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں