amna urooj gang ko maaf nahi karunga

خلیل قمر بلیک میل کررہا تھا، ملزمہ کا انکشاف۔۔

 ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان قمر پر بڑا الزام لگادیا اور کہا وہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ملزمہ آمنہ کو تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پہلے ضلع کچہری اور پھر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔آمنہ عروج نے سماعت کے دوران الزام لگایا کہ خلیل الرحمان انہیں تعلقات قائم کرنے کیلئے بلیک میل کررہے تھے۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ ڈرامہ نگار نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا اور لالچ دیا کہ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ میں مقام دلائیں گے۔دوران سماعت پولیس نے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ مانگا اور کہا ملزمہ کا موبائل برآمد کرنا ہے۔جس پر پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے آمنہ عروج کا 4 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا اور ملزمہ کو دوبارہ 30 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثنا خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے بعد اغواء کرنے کے کیس کے مرکزی ملزم حسن شاہ کی گرفتاری کے لئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم حسن شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، بیرون ملک فرار کی کوشش پر ملزم کا نام ایل سی ایل میں ڈالا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دفعہ 365 اے بھی شامل کردی گئی ہے، ملزم حسن شاہ نے آمنہ عروج اور ساتھیوں کی مدد سے خلیل الرحمن قمر کو اغواء کیا تھا۔ملزم نے خلیل الرحمان قمر سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں