khalil qamar apne nazriyaat apne paas rakhen

خلیل قمر اپنے نظریات اپنے پاس رکھیں۔۔۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے انہیں مصنف خلیل الرحمان قمر کی جانب سے عورتوں کیلئے نامناسب گفتگو کرنا انہیں پسند نہیں کیوں کہ لائیو شو میں شامل ہر شخص ذمہ دار ہوتا ہے لہٰذا ضروری ہے آپ اپنے نظریات خود تک محدود رکھیں ۔اداکارہ نے کہا کہ خلیل صاحب کی پڑھائی ٹھیک ہے لیکن انہیں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بھی پڑھنے کی ضرورت ہے ، عورتوں کو بھی اتنے ہی حقوق دئیے گئے ہیں جتنا کہ مردوں کو دئیے گئے ہیں ۔خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ معروف ڈرامے کی پیشکش کے حوالے سے سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو ’ کیلئے پیشکش کی گئی تھی اور اس کے بعد بھی آج تک ان کی جانب سے پیشکش آتی رہتی ہیں اور اس حوالے سے سچ وہی بتاسکتے ہیں۔خلیل الرحمان کی جانب سے اداکارہ کے حوالے سے کئے گئے تبصرے سے متعلق سونیا حسین کا کہنا تھا کہ مجھے اب خلیل الرحمٰان قمر کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں