پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر آر آئی یو جے کے زیراہتمام مقامی صحافی خالد جمیل کی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی مظاہرے میں راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، چوہدری شاہد اجمل، اظہار نیازی، وقار عباسی، نیئر علی، افتخار شیرازی، کاشف رفیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تحریک انصاف نے صحافی خالد جمیل کے گھر چھاپے اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Facebook Comments