معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ایشال فیاض کو دوسرے درجے کی عورت قرار دئیے جانے کی خبر کی تردید کردی ۔انہوں نے فیس بک پر اپنے آفیشل فین اکاونٹ پر نجی اخبار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نجی اخبار کی کہانی جس شخص نے تحریر کی وہ ایک بیوقوف انسان ہے جو میری فلم کاف کنگنا کی ہیروئن کی تذلیل کرنا چاہتا ہے، اس نے میرا نام دے کر اسے دو ٹکے کی لڑکی لکھا ہے، لیکن یہ بے بنیاد خبر ہے۔خلیل الرحمان نے مزید لکھا کہ ‘ایشال فیاض ایک محنتی لڑکی ہے، میں ہمیشہ اس کے کام سے متاثر ہوا ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کے بارے میں اس قسم کے بیانات دوں، اس شخص کو شرم آنی چاہیے جس نے یہ خبر بنائی۔اس سے قبل ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے اپنی اور ایشال فیاض کی شادی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں اور تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو میرے اور ایشال کے بارے میں افواہ پھیلارہے ہیں میرا نام اس طرح کی دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑیں۔خلیل الرحمان نے مزید کہا میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، لہذٰا میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کی باتوں پر یقین نہ کریں۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر سے شادی کی افواہوں کے بعد اداکارہ ایشال فیاض نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام جاری کرکے ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اورکہاتھا کہ وہ اس وقت بالکل سنگل ہیں اور صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔
خلیل الرحمان قمر کے نام سے جعلی خبر۔۔۔
Facebook Comments