aik tv channel se amir liaquat ko 25 crore mile the

خلیل الرحمان قمر کا نفسیاتی علاج کرایاجائے، عامرلیاقت۔۔

تحریک انصاف کے رہنما اور معروف میزبان عامر لیاقت نے کہا ہے کہ کل تک میں سمجھ رہا تھا کہ خلیل الرحمان قمر بدتمیز قسم کے انسان ہیں ،اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ انہیں کسی دماغی ڈاکٹر سے علاج کی ضرورت ہے ،ان کی ذہنی حالت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ یہ خود پرستی کے اندر داخل ہو چکے ہیں ،ان کا نفسیاتی علاج کرایا جائے اور انہیں معاشرے سے الگ تھلگ رکھا جائے ،یہ لوگوں میں رہنے کے قابل نہیں ہیں ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ میرے دین نے جو احترام خواتین کو دیا ہے ،اللہ نے ہر انسان کو احسن تقویم پر بنا یا ہے ،اللہ تعالی کی ہر تخلیق خوبصورت ہے ،کسی بھی تخلیق کو بد صورت کہنا غلط ہے ،کوئی بھی شخص کسی کے جسم ،شکل یا رنگ پر تنقید نہیں کر سکتا ۔عامر لیاقت نے کہا کہ جس طرح خلیل الرحمان قمر مجھے لکھا ری نہیں لگ رہے تھے بلکہ کسی گندی گلی کے کھلاڑی لگ رہے تھے ،جہاں بچے وکٹیں لے کر بھاگنے پر لڑنا شروع کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون نے اگر آپ کو شیٹ اپ کہہ دیا تو آپ بھی شیٹ اپ کہہ دیتے لیکن اس کے بعد جس طرح کی غلیظ زبان آپ نے استعمال کی اس نے تمام مردوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں