سوات خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحافیوں کیلئے مختص کردہ انڈوومنٹ فنڈ میں اضافہ کیا ہے جس سے صوبہ بھر کے صحافی مستفید ہونگے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صوبہ بھر کے پریس کلب کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ خطیر فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیتے ہوئے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرے وہ گذشتہ روز سوات کے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد نے سیکرٹری اطلاعات کو صحافیوں کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور اس کے ساتھ انہیں اخبارات کے مسائل کی طرف بھی ان کی توجہ مبذول کرائی ارشد خان نے صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ موجودہ حکومت مثبت صحافت کا خیر مقدم کرتی ہے اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں صحافی بھی حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دے۔
خیبرپختونخوامیں صحافیوں کے انڈومنٹ فنڈ میں اضافہ۔۔
Facebook Comments