khairpur mein sahafi qatal case

خیرپورمیں صحافی قتل کیس، 4 ملزمان زیرحراست۔۔

سندھ کے ضلع خیر پور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اے ڈی شر (اللہ ڈنو شر) کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ قتل کی وجہ کسی خاتون سے تعلق قرار دیا جارہا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش  بدھ کے  روز کھیت سے ملی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں