khabrein akhbaar ka crime reportes corona se chal basa

خبریں گروپ سے 26 ملازم برطرف،پی یوجے کی مذمت۔۔

خبریں گروپ سے ورکرز کی جبری برطرفیوں اور ان کے واجبات کئی کئی ماہ سے ادا نہ کئے جانے کی پنجاب یونین آف جرنلٹس ورکرز نے شدید مذمت کی ہے۔۔ صدرپی یوجے ورکرز ضیااللہ نیازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ایک بار پھر تمام میڈیا مالکان کو متنبہ کرتی ہے کہ موجودہ حالات میں میڈیا ورکرز کے برطرفیوں ایسے معاشی قتل سے باز رہیں گزشتہ دنوں روزنامہ خبریں،چینل 5اور نیا اخبار سے 26 میڈیا ورکرز جبری طور پر برطرف کر دیے گئے اور تین تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انکے بقایا جات کے ساتھ ساتھ انہیں فی الفور بحال کیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں