khabrein group mein bartarfian

خبریں گروپ میں برطرفیاں،دفاتر کےگھیراؤ کی وارننگ۔۔

خبریں اخبار نے اپنے چیف رپورٹر، نیوزایڈیٹر سمیت متعدد صحافیوں کو بغیر کسی نوٹس کے اچانک برطرف کردیا۔خبریں گروپ جہاں تنخواہوں کا بحران چل رہا ہے اور ورکرز کو تنخواہیں بھی نہیں دی جارہیں وہاں ہونے والی ان برطرفیوں کی پنجاب یونین آف جرنلٹس نے شدید مذمت کی ہے۔ پی یوجے کے صدر زاہد رفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری خاوربیگ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے خبریں گروپ کی بلاجواز برطرفیوں اور ایک صحافی کو دھمکی آمیر کالز اورجھوٹے الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلٹس نے خبریں گروپ انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ملازمت سے نکالنے گئے ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو پی یوجے اس کے خلاف ہر سطح پر نہ صرف احتجاج کرے گی بلکہ خبریں دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر پی یوجے نے دیگر میڈیا ہاؤسز کو بھی یاددہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے اداروےکے کارکنان کو جلد از جلد تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کا اہتمام کریں ورنہ سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ارشد انصاری کے احکامات کے مطابق ایسے تمام میڈیا مالکان کے خلاف شدید احتجاج کیاجائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں