khabarnaak ke naye meezbaan or tabdilion ke sath

خبرناک اب نئے میزبان اور تبدیلیوں کے ساتھ۔۔

جمعرات سے پاکستان کا سب سے مزیدار شو ”خبرناک“ ایکنئے اور منفرد اندازمیں شروع ہونے والا ہے۔”خبرناک“ ہر جمعرات تا اتوار شب11 بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“ پر نشر کیا جائے گا۔ اس شو کو دیکھنے اور خود پر قابو رکھنے کیلئے عوام کو چاہئے کہ وہ سیاسی بیلٹ کو اچھی طرح باندھ لیں کیونکہ اس بار سیاسی حالات کی پُر مزاح انداز میں غیر سیاسی پیشکش سامنے آئے گی۔ پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل ”جیونیوز“ کا نمبر ون شو اس بار نئے میزبان کے ساتھ منفرد انداز میں نشر کیا جائے گا۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس بار نشر ہونے والا ”خبرناک“ ایسا رنگ جمائے گا کہ سب کے دِل جیت لے گا۔ معروف صحافی، کالم نگار اور سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی اس شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ایک طرف ارشاد بھٹی کی تلخ و شیریں گفتگو سے شو کا ٹیمپریچر گرم ہوگا تو دوسری طرف مزاح کی دُنیا کے بادشاہ علی میر بھی سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کے رو پ دھار کر ناظرین کو پرفارمنس سے قہقہے لگانے پر مجبور کردیں گے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں