ایک اور حوا کی بیٹی جبر کا شکارہوئی ہے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار مرحوم ببوبرال کی بیٹی شوہر کے جبر کا نشانہ بن گئی ،ببو برال کی صاحبزادی نے اپنے دکھوں کے مداوے کیلئے لاہور کے تھانہ علامہ اقبال ٹاون میں انداراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی ۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شوہر ساقی خان مار پیٹ کرتا ہے، تشدد کے باعث وہ اپنا نومولود بیٹا بھی گنوا بیٹھی ہےجبکہ تشدد سے چہرے اور بازو پر نشانات بھی آئے ہیں۔ببو برال کی صاحبزادی کے مطابق ان کی شادی مارچ دو ہزار اٹھارہ میں ہوئی۔شادی کے بعد سے انکا شوہر انہیں متعدد بار تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔ ببوبرال کی صاحبزادی کے شوہر سے متعلق پتہ چلا ہے کہ ساقی خان جیونیوز کے پروگرام خبرناک میں بطور کامیڈین کام کرتا ہے۔تشدد کا شکار ببوبرال کی صاحبزادی نے مقامی پولیس سے اپنے شوہر کے ناجائز تشدد سے چھٹکارے کے لیے رجوع کیا ہے۔ خاتون نے لاہور پولیس سے درخواست کی ہے کہ ان کے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔
خبرناک کے کامیڈین پر بیوی پر تشدد کا الزام۔۔
Facebook Comments