khabarnaak band kardiya gya

خبرناک بند کردیاگیا۔۔

جیونیوزنے ایک عشرے سے زائد عرصے سے جاری اپنے معروف مزاحیہ پروگرام ’’خبرناک‘‘ کو اچانک بند کردیا اور اس کی جگہ نئے پروگرام ہنسنا منع ہے، شروع کردیا ہے۔۔ جس میں معروف یوٹیوبر ”تابش ہاشمی“اور آرٹسٹ ”علی میر“کی جوڑی یکجا ہوگئی ہے۔۔جیوانتظامیہ کا دعوی ہے کہ  یہ دونوں میزبان ایک ایسا زبردست شو لیکر آرہے ہیں جو ناظرین کو ہنسا ہنسا کر اُن کی دِن بھر کی تھکن اُتار دے گا۔ ”ہنسنا منع ہے“ کے عنوان سے تخلیق کیا گیا یہ منفرد پروگرام عیدالفطر سے  شروع کردیاگیا ہے  جو ہر جمعرات تا اتوار ”جیونیوز“ پر نشر ہوگا۔ پروگرام کے میزبان معروف یوٹیوبر ”تابش ہاشمی“ ہیں۔ دوسری جانب شو کے کو ہوسٹ ”علی میر“ ہیں جو”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کو اپنی صلاحیتوں سے شہرت کی بلندیوں پر لے جاچکے۔ ۔یہ پروگرام بھی لاہور سے ہی کیا جارہا ہے اور اس کی پروڈکشن ٹیم خبرناک والی ہی ہوگی۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں