ایکسپریس نیوز پر چلنے والے معروف انفوٹینمنٹ پروگرام خبردار سے معروف کامیڈین ہنی البیلا ایک بار پھر آؤٹ ہوگئے۔۔اور انہوں نے نیو ٹی وی جوائن کرلیا ہے جہاں سے وہ اب خبریار پروگرام کریں گے۔۔ اطلاعات کے مطابق ہنی البیلا خبردار میں واپسی کے بعد آفتاب اقبال کی ٹیم میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کرسکے تھے اور کافی بجھے بجھے سے تھے،اب انہوں نے اچانک خبردار چھوڑ کر نیوٹی وی جوائن کرلیا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق ہنی البیلا کی جگہ آفتاب اقبال نے فوری طور پر ایک اور معروف کامیڈین ظفری خان کو رکھ لیا ہے۔۔اور ہنی البیلا کے لئے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں۔۔

Facebook Comments