طنز و مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کا دلچسپ پروگرام ”خبرناک“ مقبولیت کی دوڑ میں ایک بار پھر سب سے آگے نکل گیا ہے۔ ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی ”خبرناک“ کی مقبولیت عروج پر ہے۔ ”جیونیوز“ کے چینل کو فالو اور سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد 3.5 ملین سے زائد ہے جس میں ہر گزرتے دِن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ نت نئی خبروں ، علم و کمال ، ہنسی، مذاق ، قہقہوں کی برسات ، فقروں کی چستی ، مزاح کے رنگ اور سیاسی آگاہی پر مشتمل شو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی بے حد شوق سے دیکھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر دِن لاکھوں لوگ یوٹیوب پر اپنے پسندیدہ شو کو دیکھتے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ”خبرناک“ کے ایک شو کو یوٹیوب پر 3.7 ملین یعنی ساڑھے 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں اپنے پسندیدہ چینل کو فالو اور سبسکرائب کرنا عوام کے اعتماد کا مظہر ہے لہٰذا جیونیوز اور خبرناک کی ٹیم عوام کے اِس اعتماد پر اُن کی مشکور ہے۔
خبرناک کی فالونگ میں روزبروز اضافہ
Facebook Comments