راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ سینئر صحافی رانا ابرار خالد کو وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی تحائف کی تفصیل مانگنے پروفاقی حکومت کی جانب سے ہراساں کرنے اور سینئر صحافی خان گلزار کیخلاف خبر کے ذرائع پوچھنے کیلئے ایف آئی آر کیلئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی طرف سے درخواست دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت وزیراعظم کے غیرملکی تحائف کی تفصیل مانگنا ہرشہری کاحق ہے۔ سینئر صحافی رانا ابرار خالد اور خان گلزار آزادی صحافت کے ہیرو ہیں۔ آرآئی یوجے‘ پی ایف یوجے اور نیشنل پریس کلب ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم گفٹ کیس کی اگلی سماعت پرآرآئی یوجے‘ پی ایف یوجے اورنیشنل پریس کلب کے عہدیداران و اراکین بڑی تعداد میں عدالت عالیہ جائیں گے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سینئرصحافی خان گلزار کیخلاف زیرسماعت مقدمے میں آرآئی یوجے اور نیشنل پریس کلب نے پارٹی بن کر خبر کے ذرائع کا تحفظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ , 17نومبر2021 کو نیشنل جرنلسٹس کنونشن آزادی صحافت کی جدوجہد کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
