ninety two akhbar ke karachi islamabad station band

کیسا بحران؟ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ۔۔

میڈیا مالکان کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے دوران مسلسل نقصان اور بحران کا راگ الاپنے کا نتیجہ اب تک صفر ہی رہا، مالکان کے اس راگ پاٹ کو جہاں حکومت تسلیم نہیں کررہی وہیں میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے ورکرز اور صحافی بھی اب اس مصنوعی بحران کو ہضم نہیں کررہے، تازہ خبر یہ ہے کہ لاہور کے نائنٹی ٹو نیوز چینل نے اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں نہ صرف دس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے بلکہ سیلری کٹ بھی واپس لے لیا ہے۔۔اس سے پہلے نیونیوز اور اے آر وائی بھی تنخواہوں میں کٹوتیوں کا فیصلہ واپس لے چکے ہیں۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے نائنٹی ٹو نیوز چینل کی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کا فیصلہ واپس لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دیگر میڈیا مالکان کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کہا گیا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز سے پہلے نیو نیوز اور اے آر وائی بھی تنخواہوں میں  کٹوتیوں کا فیصلہ واپس لے چکے ہیں اب دیگر میڈیا مالکان کے پاس کوئی عذر باقی نہیں رہتا کہ وہ یہ فیصلہ واپس نہ لیں ماضی میں میڈیا مالکان نے ایک متفقہ فیصلے کے تحت اپنے منافع میں کمی کے باعث تنخواہوں میں کٹوتیاں کی تھیں لیکن اب وہ وقت ہے جب تمام ہی میڈیا ہاوس بہترین بزنس کررہے ہیں جبکہ حکومت بھی ناصرف سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرچکی ہے بلکہ مزید سرکاری اشتہارات بھی جاری کیے جارہے ہیں۔ بیان میں نائنٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کی گئی تمام کٹوتیاں بھی ملازمین کو واپس کریں کے یو جے نے چینل کے ملازمین کو تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہواپس ہونے اور انکریمنٹس پر مبارکباد بھی پیش کی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور اگر دیگر میڈیا ہاوسز کی جانب سے فوری طور پر تنخواہوں کی گئی کٹوتیاں واپس اور رکی ہوئی تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو کے یو جے ایسے میڈیا ہاوسز کا گھیراو کرے گی۔۔علاوہ ازیں۔۔کراچی پریس کلب کے صدرفاضل جمیلی اورسیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے 92میڈیا نیوز کی جانب سے اپنے ورکرزکی تنخواہوں میں اضافے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دیگرمیڈیا اداروں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہئے۔ کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں پریس کلب کے عہدیداروں نے کہاکہ میڈیا کے موجودہ بحران میں ا لحمدللہ 92 انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف ماضی میں کی گئی کٹوتیاں ختم کردی گئی ہیں بلکہ تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگرمیڈیا ہائوسز مالکان بھی92میڈیا نیوزکی تقلید کریں اور اپنے ورکرزکی تنخواہوں میں اضافہ کریں ، جن اداروں میں کٹوتیاں کی گئی ہیں وہ فوراً ختم کی جائیں۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہاکہ اس سے قبل بزنس ریکارڈ نے بھی نہ صرف اپنے ورکرزکی تنخواہوں میں اضافہ کیابلکہ ماضی میں کی گئی کٹوتیوں کو ختم کیا۔انہوں نے 24نیوز کے مالکان کے اقدام کوبھی سراہاجو انہوں نے اپنے ورکررفیق آزادکی وفات کے بعد انجام دیا۔انہوں نے دیگرمیڈیا ہائوسز مالکان سے درخواست کی کہ وہ اپنے ورکرز کوہیلتھ کارڈ سمیت انشورس اور دیگرسہولیات فراہم کریںاور میڈیا ہائوسزمیں روزگار کے مزید مواقع پیداکئے جائیں تاکہ میڈیانڈسٹری بحران سے نکل سکے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں