arshad sharif azkhud notice case ki aaj samaat

کینیا میں کینیاپولیس کے خلاف ارشدشریف قتل کیس درج۔۔

کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف  کی بیوہ نے کینیا پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی کے وکیل نے خبرایجنسی سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ نیروبی میں کینیا پولیس کے خلاف ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ، وکیل کاکہناتھا کہ عدالت سے کیس نمبر اور مزید ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔دوسری جانب بیوہ ارشد شریف نے کہاکہ ایک سال سے انصاف کیلئے لڑ رہی ہوں،کینیا کی پولیس نے میرے شوہر کے قتل کا اعتراف کیا لیکن معافی نہیں مانگی۔واضح رہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کینیا میں ایک سال قبل قتل ہونےوالے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے کینیا پولیس پونٹ پر اپنے شوہر کی موت کا الزام لگایا ہے، جنہیں کینیا کے جنرل سروس یونٹ کے افسران نے 23 اکتوبر 2022 کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، واقعے ہمیں ملوث افسران نے بعد میں دعویٰ کیا کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ تھا۔جویریہ صدیق نے کینیا کے اٹارنی جنرل، نیشنل پولیس سروس اور پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر کو فریق بناتے ہوئے درخواست کی ہے کہ “ارشد شریف کو قتل کرنے والے پولیس افسران کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور انہیں سزا دی جائے، عدالت اٹارنی جنرل کو عدالتی حکم کے 7 دن کے اندر ارشد شریف کے اہل خانہ سے معافی مانگنے، حقائق کا اعتراف کرنے اور ذمہ داری قبول کرنے سمیت عوامی سطح پر معافی نامہ جاری کرنے کی ہدایت کرے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں