arshad shareef azkhud notice case

کینیا، دبئی میں جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل۔۔

صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پاکستان واپس پہنچ گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی گئی تھی، وہاں ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی، دبئی میں ٹیم نے ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات لیں۔ جے آئی ٹی رواں ہفتے اپنی رپورٹ مرتب کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد کر رہے ہیں، جس میں آئی بی سے ڈپٹی ڈی جی ساجد کیانی، آئی ایس آئی سے گریڈ 20 کے افسر شامل ہیں۔ اسپیشل جے آئی ٹی میں ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید، ایم آئی سے محمد افضل شامل ہیں۔ مذکورہ 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی اور پھر کینیا میں ٹیم کے ساتھ تھے۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں