keliye ramzan se qabal relief package ka faisla

صحافیوں کیلئے رمضان سے قبل ریلیف پیکیج کا فیصلہ۔۔۔

 پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے   پیکا ترمیمی بل 2025 کے خلاف جدو جہد اور اس کالے قانون کے خاتمے تک اجتجاج جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے  صحافیوں کے معاشی حقوق کا تحفظ ، ان کی جاب سیکورٹی اور ویج ایوارڈ کے نفاذ کو پہلی ترجیع قرار دیا ہے۔ پی یوجے کی نو منتخب ایگزیکٹو کونسل کا پہلا اجلاس صدر پی یوجے نعیم حنیف کی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے نعیم حنیف نے کہا کہ پی یوجے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے تحت پی ایف یوجے کی کال پر پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں آخری حد تک جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ  صحافیوں کے معاشی حقوق کا تحفظ ہماری پہلی ترجیع ہے ۔اس مقصد کے لئے ہم جہاں اپنے ساتھیوں اور میڈیا کارکنوں کی قوت کو یکجا اور مضبوط کریں گے وہیں ہم مالکان اور  ان کے نمائندگان سے صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے اور انہیں نوکریوں سے برطرفی کرنے سلسلے کے آگے بند باندھنے کی کوشش کریں گے۔اس کے لئے پی یوجے قیادت تمام مالکان کو خطوط بھی لکھے گی اور ان سے ملاقاتیں بھی کرئے گی جبکہ جہاں مسائل حل نہ ہوئے ان اداروں کے خلاف ان کے دفاتر کے باہر احتجاج کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئینی معاملات ،ویج ایوارڈ پر جدو جہد اور الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل و سوشل میڈیا سے منسلک صحافیوں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے نیوز پیپرز ایمپلائز ایکٹ کی طرز پر نیا ترمیمی ایکٹ تیار کرنے  کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس میں جنرل سیکرٹری پی یوجے  قمرالزمان بھٹی ۔ ممبر ایگزیکٹو کونسل جاوید فاروقی ۔ سعید اختر ، خواجہ حسان احمد ، شیر علی خالطی اور نواز طاہر کا نام شامل کیا گیا ۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی پریس گیلری اور پی یوجے کے درمیان کوارڈینیشن کے لئے خواجہ حسان احمد کو ذمہ داری سونپی گئی ۔ اجلاس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور رمضان المبارک سے قبل ایک ریلیف پیکج تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں  جنرل سیکرٹری پی یوجے قمرالزمان بھٹی ،  سینئر نائب صدر یوسف  رضا عباسی ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، ممبر ایگزیکٹو کونسل جاوید فاروقی ،خواجہ حسان احمد ، صلاح الدین بٹ ، شاہد رضوی ،افضل ایوبی ،جمال احمد ، عمر حفیظ شامل تھے۔ اجلاس میں سابق خزانچی خاور بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی روایت کے تحت  نو منتخب خزانچی نسیم قریشی  کو تمام ریکارڈ آئندہ میٹنگ اور ملاقات میں دینے کا کہا جبکہ پی یوجے کے صدر نعیم نے واضح کیا کہ روایت کے  مطابق  سابق ایکزیکٹیو کونسل سے  تمام ریکارڈ لیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں