صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کرنے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو پابندیوں کی دھمکی دےدی ۔ٹویٹر کی جانب سے متعدد ایسے صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے تھے جو ایلون مسک کی مسلسل کوریج کر رہے تھے ، اقدام پر یورپی یونین نے انتباہ دیاکہ اگر ٹویٹر انتظامیہ اقدامات سے باز نہ آئی تو پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ٹویٹر کی جانب سے سی این این ، نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ سمیت دیگر اداروں کے اور انفرادی طور پر کام کرنے والے صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کئے گئے ہیں ۔ ٹویٹر کی جانب سے اپنے عمل کی وضاحت نہیں کی جا سکی ، البتہ ایلون مسک ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ جو قوانین عوام پر لاگو ہوتے ہیں ، صحافیوں پر بھی وہی ہوں گے۔
Facebook Comments