نیوٹی وی کے شو زبردست میں انٹرویو کے دوران متھیرا نے اپنی شادی پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی طلاق ان کے لیے سب سے بڑا تماشا اور دکھ کی بات تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہ کئی سال تک شوہر کا جسمانی و ذہنی تشدد برداشت کرتی رہیں اور اپنی شادی اور تعلق کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شوہر کے بار بار تشدد کے باوجود وہ ان سے چپکی رہیں اور رشتے کو بچانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن آخر میں شوہر ہی انہیں چھوڑ گئے اور کچھ وقت تک وہ صدمے میں چلی گئی تھیں لیکن اب وہ سوچتی ہیں کہ وہ کتنی غلط اور پاگل تھیں کہ تشدد برداشت کرتی رہیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈزسے ابھی اچھے دوستانہ تعلقات ہیں لیکن اب ان سے ان کے رومانوی روابط نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مذاق میں دوستوں کو گالیاں بھی دیتی ہیں لیکن لڑائی کے وقت ان کے ساتھ تمیز سے بات کرکے غصہ کرتی ہیں تاکہ کسی کو برا نہ لگے۔متھیرا کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ ان کی باتوں کا غلط مطلب نکالتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگتے ہیں لیکن جب ان سے کوئی بدتمیزی کرتا ہے تو وہ بھی ان کے ساتھ مرد بن کر پیش آتی ہیں۔ان کے مطابق اگر کوئی انہیں خاتون سمجھ کر ان کی عزت کرتا ہے تو ٹھیک، ورنہ ان کے اندر بھی دو مرد چھپے ہوئے ہیں اور پھر وہ بھی مردوں کی طرح پیش آتی ہیں۔
کئی سال شوہر کا جسمانی تشدد برداشت کرتی رہی، متھیرا۔۔
Facebook Comments