15 saal pehle web series heeramandi ki offer hui thi

کئی بار سرجریز کراچکی ہوں، ماہرہ خان۔۔

معروف اداکارہ مائرہ خان نے چھوٹی عمر میں کئی بار کاسمیٹک سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے۔مائرہ خان نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ میں کاسمیٹک سرجریز کروانے کے لیے بہت پُرجوش تھی اس لیے میں نے صرف 19 سال کی عمر میں پہلا لائپوسکشن کروایا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے اپنی ناک کی سرجری 5 بار کروائی ہے اور ایک بار تو میری ناک خراب بھی ہو گئی تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ میں اپنے مداحوں کو یہ سب کروانے سے منع کرتی ہوں کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہے۔مائرہ خان نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے کاسمیٹک سرجریز کروائیں تب میں چھوٹی تھی اور مجھے اتنی سمجھ نہیں تھی۔اُنہوں نے لباس کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ دوغلے پن کا شکار ہیں، انہیں کترینہ کیف شلوار قمیض کی نسبت مغربی طرز کے کپڑوں میں اچھی لگے گی اور وہی مغربی طرز کے کپڑے اگر میں یا کوئی اور پاکستانی لڑکی پہن لے تو اس پر یہ تنقید کرنا شروع کردیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا بالکل احساس نہیں ہے جو کچھ اداکارہ کر رہی ہے وہ اس کے لیے کتنا مشکل ہوسکتا ہے، وہ کام کرکے اپنے خاندان کے لیے پیسے کما رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عورت جان بوجھ کر اپنے لیے ایسی مشکل زندگی کا انتخاب نہیں کرتی، ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کی زندگی پُرسکون ہو، اس کے پاس ایک محبت کرنے والا شوہر ہو، بچے ہوں، ایک اچھی فیملی ہو۔؎مائرہ خان نے کہا کہ ’میں صرف حجاب اس لیے نہیں کرتی کیونکہ مجھے یہ پتہ ہے کہ جب میں نے حجاب کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں مجھے کام نہیں ملے گا‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں